افغانستان، صوبہ ہرات میں ایک بار پھر زلزلہ

0
244

کابل(این این آئی )افغانستان کے صوبے ہرات میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔افغان میڈیا کے مطابق ہرات میں آج صبح 6.3 اور 5 شدت کے 2 زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر زیرِ زمین تھی اور مرکز ہرات سے 28 کلو میٹر دور تھا۔ افغانستان میں شدید زلزلے سے فوری کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔واضح رہے کہ افغانستان میں چند دن قبل آئے زلزلے میں 4 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔