برطانیہ میں تعینات نئے پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل محمود سے بیرسٹر امجد ملک کی ملاقات

0
137

لندن/اسلام آباد (این این آئی)برطانیہ میں تعینات نئے پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل محمود سے برطانیہ کے معروف قانون دان بیرسٹر امجد ملک نے انکے لندن آفس میں خصوصی ملاقات کی جس میں بزنس مین چوہدری خالد بھی انکے ساتھ ملاقات میں شریک تھے۔ برطانیہ کے معروف قانون دان بیرسٹر امجد ملک نے اوورسیز کمیونٹی کی جانب سے پاکستانی ہائی کمیشن کو لندن میں تعینات ہونے پرخوش آمدید کہا۔ اس موقع پر دونوں کے درمیان مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال ہوا۔ کمیونٹی کی بہتری کیلئے اقدامات تجویز کئے۔ بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ برطانیہ میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کثیر تعداد میں مستقل سکونت اختیار کیے ہوئے ہے جس میں سیاست دان ،ڈاکٹرز،علمائے کرام،وکلاء برادری ،سیاسی و سماجی اور بزنس کمیونٹی کا پاکستان کے امیج کو بلند کرنے میں اہم رول ہے۔ انہوںنے کہاکہ لوگوں کی خدمت بلا تفریق ہونی چاہیے لوگوں کو بڑھ چڑھ کر پاکستان کے امیج کو دوبالا کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ریاست پاکستان سب کی ہے اور ہائی کمیشن بھی سب کیلئے ہے۔پاکستانی ہائی کمیشنر ڈاکٹر فیصل محمود نے جلد مانچسٹر و بریڈ فورڈ کا دورہ کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔انھوں نے کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنے اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو حل کروانے کو اولین ترجیح دی۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے مل جل کر ملک پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنا ہوگا اس وقت ملک کو اوورسیز پاکستانیوں کی سرمایہ کاری اور زرمبادلہ کی اشد ضرورت ہے۔بیرسٹر امجد ملک نے انہیں مانچسٹر آنے کے دعوت بھی دی۔ بیرسٹر امجد ملک چوہدری خالد محمود نے ہائی کمشنر کو پھول پیش کئے۔