تربت (این این آئی)تربت میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر سوئے ہوئے 6 مزدوروں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ،2 مزدور زخمی ہوگئے۔قائم مقام ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) کیچ امام بخش نے بتایا کہ تربت کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے مقامی ٹھیکیدار نصیر احمد کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گھر کے مہمان خانے میں موجود 6 مزدور موقع پر جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے، افسوس ناک واقعہ جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب پیش آیا۔امام بخش نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمی مزدور ٹھیکیدار کے ہاں تعمیراتی کاموں کے سلسلے میں مزدوری کر رہے تھے، واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر ضروری کارروائی اور تفتیش کا آغاز کر دیا۔انہوں نے کہا کہ افسوس ناک واقعے کا مقدمہ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) تھانے میں درج کیا جار ہا ہے، پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات میں سی ٹی ڈی کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے گا۔جاں بحق اور زخمیوں کی شناخت رضوان، شہباز، وسیم، شفیق احمد، محمد نعیم، غلام مصطفی، توحید کے نام سے کی گئی ہے اور ان کا تعلق ملتان اور نارووال پنجاب سے بتایا جا رہا ہے۔نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے تربت میں بیگناہ مزردوں کے قتل کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی۔نگران وزیر اعلیٰ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ واقعہ قابل مذمت ہے، بیگناہ مزدوروں کے قتل پر دلی دکھ ہوا۔وزیراعلیٰ نے ہدایت دی کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کرکے فوری رپورٹ پیش کی جائے، واقعہ میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے تربت میں مسلح دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے تعمیراتی کمپنی میں کام کرنے والے مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کیا۔مذمتی بیان میں گورنر بلوچستان نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ دہشتگردی کے واقعہ میں ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کر کے عدالت کے کٹہرے میں لایا جائے۔انہوں نے جاں بحق مزدوروں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا۔
مقبول خبریں
کرم،مسلح افراد کی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
کرم(این این آئی)خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق ہوگئے۔نجی ٹی...
دریائے سندھ کنال معاملہ،بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کو اہم تجویز دی ہے، شازیہ...
اسلام آباد(این این آئی)رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دریائے سندھ سے چھ نئی...
الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ کے منحرف رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی...
اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن عادل خان بازئی...
جلاؤ گھیراؤ کیس،عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 28 ستمبر کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمہ نمبر 2831 میں...
وزیراعظم نے اعجاز حسین کو50 لاکھ روپے انعام، اعزازی شیلڈ بھی پیش کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم نے اعجاز حسین کی فرض شناسی کو سراہتے ہوئے ان کی ایمانداری کے اعتراف میں ان کے لیے 50 لاکھ...