ممبئی(این این آئی)سْپر اسٹار کاجول ایک بار پھر بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم ”کچھ کچھ ہوتا ہے” کی انجلی بن گئی ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔سپر ہٹ فلم ”کچھ کچھ ہوتا ہے” کی ریلیز کو 25 برس مکمل ہوگئے ہیں، ایسے میں فلم میں انجلی کا مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ کاجول اپنے مداحوں کو ایک بار پھر ماضی کی یادوں میں لے گئی ہیں۔کاجول نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر نئی ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ ”کچھ کچھ ہوتا ہے” کی انجلی کے روپ میں ہیں، اداکارہ نے فلم کی 25ویں سالگرہ کے موقع پر یہ ویڈیو بنائی اور ماضی کی یاد تازہ کردی۔اداکارہ نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں 25 برس پیچھے چلی گئی ہوں لیکن مجھے فٹبال نہیں مل سکی۔اْنہوں نے کہا کہ ‘اس فلم کے ساتھ بہت ساری یادیں اور محبتیں جْڑی ہوئی ہیں، مجھے خوشی ہے کہ ہر کوئی میری طرح اس فلم کو آج بھی بہت پسند کرتا ہے’۔واضح رہے کہ کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی پہلی فلم ”کچھ کچھ ہوتا ہے” 1998 میں ریلیز ہونے والی کامیاب ترین فلموں میں سے ایک تھی، اس فلم میں شاہ رخ خان، رانی مکھرجی اور کاجول نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...