تل ابیب(این این آئی)ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے خبردار کیا ہے اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے اسرائیل پر پیشگی حملے سامنے آ سکتے ہیں۔ایرانی وزیر خارجہ نے یہ بات ایک سرکاری ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کہی ،ایران کے حمایت یافتہ گروپ علاقے میں موجودگی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ گروپ اسرائیل کو غزہ میں سب کچھ جو وہ چاہے گا کرنے کی کھلی چھٹی نہیں دیں گے۔ ان سے پوچھا گیا کہ کیا ایران اسرائیل کے خلاف جنگ میں جائے گا ؟ تو ان کا جواب تھا کسی بھی امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا ۔انہوں نے مزید کہا غزہ میں جو جنگی جرائم جاری ہیں ان سے کوئی خود کو الگ نہیں کر سکتا۔ ایران کے اعلی سفارتکار نے کہا اب ایران غزہ کے تحفظ میں ناکامی کے بعد ایران کو اپنے شہروں کا تحفظ کرنا ہوگا۔کیونکہ آج غزہ کو نہ بچایا گیا تو کل ہمارے شہروں پر بھی اسرائیل بمباری کرے گا۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...