انوارالحق کاکڑسے چین کے معروف تھنک ٹینکگرینڈ ویوانسٹی ٹیوشنکے صدررینلیبو کی ملاقات،مشترکہ مقاصد اورمستقبل کے وژن بارے تبادلہ خیال

0
200

بیجنگ (این این آئی)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑسے چین کے معروف تھنک ٹینکگرینڈ ویوانسٹی ٹیوشنکے صدررینلیبو نے ملاقات کی جس میں مشترکہ مقاصد اورمستقبل کے وژن کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔منگل کواپنے ٹویٹ میں انوارالحق کاکڑ نے بتایا کہ ملاقات میں مشترکہ مقاصد اورمستقبل کے وژن کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے پاکستان اورچین کے مابین تعلقات کومزید مستحکم بنانے کیلئے چینی تھنک ٹینک کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہارکیا۔