بیجنگ (این این آئی)چین اور پاکستان نے سی پیک کو خوشحالی، روزگار، روابط اور گرین ترقی پر مشتمل راہداری میں بدلنے پر اتفاق کیا ہے جبکہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی باہمی تعاون اور احترام پر مبنی ہے،چینی کمپنیوں کی جانب سے پاکستان کے خصوصی سرمایہ کاری زونز میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کو خوش آئند ہے ، جس سے سی پیک کی ترقی اور علاقائی روابط اور پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول ممکن ہوگا۔منگل کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے بیجنگ میں چین پاکستان اقتصادی راہداری سی پیک پر منعقدہ گول میز اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں چینی اسکالرز، تعلیمی اداروں و تھنک ٹینکس کے محققین نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیرِ اعظم نے پاکستان کے چین پاکستان اقتصادی راہداری سی پیک کے حوالے سے پاکستان کے علاقائی روابط اور پائیدار ترقی کے فروغ کے ویژن کا اظہار کیا۔ انہوں نے گزشتہ دس برس میں پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں سی پیک کے مثبت کردار پر بھی روشنی ڈالی۔ وزیرِ اعظم نے سی پیک کے پاک چین دیرینہ دوستی اور سٹریٹجک شراکت داری میں کلیدی کردار کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ پاک چین دوستی باہمی تعاون اور احترام پر مبنی ہے۔گزشتہ دس برس میں سی پیک پر پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے وزیرِ اعظم نے اس حوالے سے کامیابیوں، اس عمل کے دوران حاصل شدہ اسباق اور آئندہ کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے لائحہ عمل پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان نے سی پیک کو خوشحالی، روزگار، روابط اور گرین ترقی پر مشتمل راہداری میں بدلنے پر اتفاق کیا ہے۔ نگراں وزیر اعظم نے اپنے تاثرات میں چینی سکالرز اور محققین نے سی پیک کو بی آر ائی کے تحت پاکستان اور چین کے مابین بہترین شراکت داری قرار دیا۔ انہوں نے چینی کمپنیوں کی جانب سے پاکستان کے خصوصی سرمایہ کاری زونز میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کو خوش آئند قرار دیا جس سے سی پیک کی ترقی اور علاقائی روابط اور پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول ممکن ہوگا۔ گول میز اجلاس کے تمام شرکا نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ملکوں کی کوششوں سے سی پیک نہ صرف علاقائی تجارت و روابط میں مرکزی حیثیت حاصل کر لے گا بلکہ یہ دونوں ملکوں کے لوگوں کے باہمی تعلقات کو بھی فروغ دیگا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...