اسلام آباد (این این آئی)فریز لینڈ کمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ نے معاشی سست روی کے باوجود رواں سال آمدن میں 40فیصد نمو حاصل کی، کمپنی کو رواں سال کے ابتدائی 9ماہ کے اختتام پر 73.8ارب روپے کی آمدنی ہوئی جبکہ گزشتہ سال کے اسی مدت میں 52.8ارب روپے کی آمدن ریکارڈکی گئی تھی۔ آمدن بڑھنے کی وجہ حجم اور قیمت دونوں میں اضافہ ہے، مہنگائی بڑھنے سے توانائی اور کموڈٹی کی قیمتیں بڑھ گئیں، اس کے باوجود کمپنی کے مجموعی منافع میں 23فیصد کا اضافہ ہوا تاہم مجموعی مارجن میں 200 بیسز پوائنٹس کمی دیکھی گئی۔ سال 2023 کی تیسری سہ ماہی کے اختتام پر مجموعی مارجن میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 458 بی پی ایس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔کمپنی کے آپریٹنگ مارجن میں گزشتہ سال کے مقابلے میں صرف 13 بی پی ایس کی کمی دیکھی گئی، جس کی وجہ لاگت میں کمی اور ویلیو چین کی کارکردگی بڑھانے کے لیے کمپنی کی جانب سے کیے گئے اقدامات ہیں۔ مالیاتی لاگت اور ٹیکسز میں اضافے کے باعث کمپنی کی فروخت کی شرح میں 121 بی پی ایس کی کمی آئی۔ زیرتبصرہ مدت میں کمپنی کے بعداز ٹیکس منافع گزشتہ سال کے 1.77ارب روپے کے مقابلے میں 1.57ارب روپے رہی، کمپنی کے ڈیری پر مبنی مصنوعات کے شعبے کی آمدن گزشتہ سال کے مقابلے میں 43 فیصد بڑھ کر 65.7 ارب روپے رہی۔ کمپنی کے فلیگ شپ برانڈ اولپرز نے مسلسل برانڈ بلڈنگ اور تجارتی سرگرمیوں کے ذریعے مارکیٹ لیڈر کے طور پر اپنی پوزیشن کو مستحکم بناتے ہوئے شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ فروزن ڈیزرٹ کے شعبے کی آمدن 8.1 ارب روپے رہی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 20 فیصد نمو کو ظاہر کرتی ہے۔ اس ترقی کی وجہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق نئی مصنوعات متعارف کرانے کے لیے کی گئی بروقت سرمایہ کاری ہے۔
مقبول خبریں
الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا،30 نومبر کو...
اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا،30 نومبر کو سماعت ہوگی،پی ٹی آئی چیئرمین...
چیئر مین پی ٹی آئی اور اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح...
اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کے کیس میں نکاح...
عالمی بینک نے پاکستان کو درپیش 6 بڑے مسائل کی نشاندہی کردی
اسلام آباد(این این آئی)عالمی بینک نے پاکستان کو درپیش 6 بڑے مسائل کی نشاندہی کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی بینک نے پاکستان کے روشن...
اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود خصوصی عدالت کا سائفر کیس ٹرائل جیل...
اسلام آباد (این این آئی)افیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ ایس پی اڈیالہ جیل...
(ن)لیگ کے انتخابی منشور تیاری کے آخری مرحلے میں ہے ،مریم اور نگزیب
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ (ن)لیگ کے انتخابی منشور تیاری کے آخری...