لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی نائب صد رمریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت کے پائوں اکھڑ چکے ہیں او رجان نکل چکی ہے ۔ ٹوئٹر پر مینا رپاکستان گرائونڈ میں پانی چھوڑنے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مریم نواز نے اپنے بیان میں لکھا کہ یہ نہ صرف تابعدار خان کا خوف ہے بلکہ حکومت ختم ہونے کا یقین ہے ۔ وہ جانتا ہے وہ جارہا ہے ۔ انشا اللہ جلسہ بھی ہوگا اور حکومت گھر بھی جائے گی ، باقی انتظار کیجیے ۔ مریم نواز نے ٹوئٹر پر ایک انگریزی اخبار کی خیبر کے ہسپتالوں میں آکسیجن نہ ملنے سے ہلاکتوں کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سات مریض آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے مر گئے لیکن کسی کو کوئی تکلیف نہ ہوئی کیونکہ بندہ تابعدار ہے۔
مقبول خبریں
پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین...
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی...
پاکستان کا جغرافیائی شناختی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ، برآمدات، معیشت اور...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے متعلق...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات،حالیہ دورہ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے ملاقات کی جس میں...
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...