لاہور(این این آئی) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جہاں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی ہو گی، وہاں قانون حرکت میں آئیگا، وزارت داخلہ نے سکیورٹی کے نام پر جتھوں اور ملیشیا فورس کو قانون کے تابع لانے کا فیصلہ کر لیا ہے، جعلی استعفے پیش کرنے سے حکومتیں ٹس سے مس نہیں ہوتیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ سے باہر بیٹھے افراد اقتدار کیلئے ایسے تڑپ رہے ہیں جیسے پانی کے بغیر مچھلی تڑپتی ہے، فضل الرحمان کو یقین ہو گیا ہے کہ لائف ٹائم پارلیمنٹ کا گیٹ انکے لئے بند ہو گیا ہے، یہ جتھے ان کا ذاتی سکیورٹی اسکواڈ ہے، سکیورٹی ایجنسیز کیساتھ ملتے جلتے یونیفارم پہنا کر جتھوں کو سڑکوں پر اگر کوئی لاتا ہے تو ریاست کا ڈنڈا ان کا استقبال کریگا۔انہوں نے کہا کہ شاہی خاندان نیاراکین اسمبلی کواپنے اقتدار کیلئے ڈھال بنایا، اقتدار جانے پر اب ایم پی ایز اور ایم این ایز کو یاد کرتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے قوم سے وعدہ کیا تھا ان کی چیخیں نکلواں گا اور لوٹی ہوئی کرپشن کی رقم واپس لائوں گا۔
مقبول خبریں
پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین...
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی...
پاکستان کا جغرافیائی شناختی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ، برآمدات، معیشت اور...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے متعلق...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات،حالیہ دورہ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے ملاقات کی جس میں...
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...