دبئی(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاہے کہ نواز شریف چاہتے ہیں ملک کا جو بھی چیف ایگزیکٹو چنا جائے اس کو اپنا کام کرنے دینا چاہیے۔ برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں مسلم لیگ (ن )کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ نواز شریف کو کچھ سیکھ کر جانے کی ضرورت نہیں وہ کبھی بھی محاز آرائی، لڑائی اور کشمکش سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں ، ایک چیز جس کو وہ ہمیشہ مقدم رکھتے ہیں وہ ہے پارلیمنٹ اور عوام کی بالا دستی اور ووٹ کی عزت۔عرفان صدیقی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان میں موجود تمام ایشوز میاں نواز شریف کے ذہن میں موجود ہیں جن کو مد نظر رکھ کر وطن واپس جانے کا فیصلہ کیا ۔عرفان صدیقی کے مطابق وہ چاہتے ہیں کہ ملک کا جو بھی چیف ایگزیکٹو چنا جائے اس کو اپنا کام کرنے دینا چاہیے،ملک کے منتخب چیف ایگزیکٹو کو ملک کی پالیسیاں بنانے کا حق و استحقاق حاصل ہوتا ہے اس کو آپ تصادم نہیں کہہ سکتے یہ تو آئینی تقاضہ ہے۔عرفان صدیقی نے کہا کہ ملک نواز شریف کی قیادت میں آگے بڑھے گا۔ ملک میں جو ترقی کے آثار نظر آتے ہیں اس پر نواز شریف کے نام کی مہر لگی ہے اور وہی ان کا بیانیہ ہے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...