اسلام آباد (این این آئی) نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی سے چین کی پولیٹیکل قونصلر مس بائوژونگ کی قیادت میں چائنیز میڈیا وفد نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے مین اسٹریم میڈیا کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا ۔ ہفتہ کو ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے پی ٹی وی، ریڈیو پاکستان اور اے پی پی کے ذریعے پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں کو اجاگر کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مشترکہ رپورٹنگ، میڈیا وفود کے تبادلوں میں عملی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔ نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ پاکستان چین کے صدر شی جن پنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔انہوںنے کہاکہ بی آر آئی منصوبہ معاشی ترقی کے ذریعے امن اور خوشحالی لانے کا مظہر ہے۔ نگران وزیراطلاعات نے کہاکہ معاشی ترقی کے لئے سی پیک کی مرکزیت اور چین کے ساتھ آہنی دوستی کے حوالے سے عوامی آگاہی پیدا کرنے میں میڈیا کا کردار ناگزیر ہے۔ مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ پاکستان سی پیک کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے نئے مرحلے میں چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں روابط اور تعاون کو مضبوط بنائے گا۔ مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ پاکستان چین کے ترقی کے تجربے سے استفادہ کا خواہاں ہے۔ انہوںنے کہاکہ غربت کے خاتمے، تحقیق و ترقی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، میڈیا اور دیگر شعبوں میں چین کی کامیابیوں سے استفادہ کریں گے۔ چینی پولیٹکل قونصلر نے کہاکہ سی پیک کو محبت کی راہداری بنایا جائے گا، پاکستان کے ساتھ میڈیا سمیت آئی ٹی، زراعت اور صنعتی شعبے میں تعاون کو آگے بڑھائیں گے۔ملاقات میں وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات، ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل ای پی ونگ، منیجنگ ڈائریکٹر اے پی پی، ڈائریکٹر جنرل پی بی سی اور ڈائریکٹر کرنٹ افیئرز پی ٹی وی موجود تھے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...