مردان(این این آئی) پولیس نے پی ٹی آئی رہنما عاطف خان کے گھر چھاپہ مارا تاہم اس دوران وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔پولیس کے مطابق سابق وزیر عاطف خان پر 9 اور 10 مئی کے واقعات سے متعلق ایف آئی آر درج ہیں، مردان میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا تاہم وہ گھر پر نہیں ملے۔دوسری جانب نائب صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا نے دعویٰ کیا کہ سابق ایم پی اے عبدالسلام کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے۔انہوں نے کہا کہ بغیر وارنٹ کسی کے گھر پر چھاپے مارنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر کامران بنگش کو گرفتار کیا جنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔کامران بنگش کے خلاف 9 اور 10 مئی واقعات سے متعلق مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں تاہم وہ مختلف کیسز میں ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرچکے ہیں۔
مقبول خبریں
الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا،30 نومبر کو...
اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا،30 نومبر کو سماعت ہوگی،پی ٹی آئی چیئرمین...
چیئر مین پی ٹی آئی اور اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح...
اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کے کیس میں نکاح...
عالمی بینک نے پاکستان کو درپیش 6 بڑے مسائل کی نشاندہی کردی
اسلام آباد(این این آئی)عالمی بینک نے پاکستان کو درپیش 6 بڑے مسائل کی نشاندہی کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی بینک نے پاکستان کے روشن...
اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود خصوصی عدالت کا سائفر کیس ٹرائل جیل...
اسلام آباد (این این آئی)افیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ ایس پی اڈیالہ جیل...
(ن)لیگ کے انتخابی منشور تیاری کے آخری مرحلے میں ہے ،مریم اور نگزیب
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ (ن)لیگ کے انتخابی منشور تیاری کے آخری...