لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر و سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نئی امید کے ساتھ نوازشریف پاکستان واپس آئے ہیں ، پاکستان خوشحالی اور ترقی کی طرف آگے بڑھے گا۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پورا یقین ہے اللہ اپنے فضل و کرم سے پاکستان کے حالات کو بدلے گا، نوازشریف نظریہ بنیں گے،اس سے پہلے بھی وہ رول ادا کرتے رہے ہیں، پاکستان کے ایٹمی قوت بننے میں بھی نوازشریف کا کردار تھا۔لیگی رہنما نے کہا کہ 2013ء میں ملک دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ کے بحران میں پھنسا ہوا تھا، آج بھی ملک میں معاشی بحران ہے ، معاشی نقصان گزشتہ 16ماہ میں نہیں ہوا، معاشی تباہی گزشتہ پونے 4سال میں ہوچکی تھی، ہم نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایاہے، ہمیں یقین ہے نوازشریف پرفارمنس دکھائیں گے۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے نوازشریف کی قیادت میں عزم وامید پریقین دلانے کا پروگرام بنایا ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...