اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف نے چار سال بعد وطن واپسی پر اسلام آبا دائیر پورٹ پر امیگریشن عمل کر نے کے بعد ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواست پر دستخط کر دئیے ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف کو وطن واپس لانے کیلئے طیارہ ”امید پاکستان ”ایک گھنٹہ سے زائد تاخیر سے دبئی ائیرپورٹ سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوا۔سابق وزیراعظم نوازشریف کا طیارہ FZ4525 بندر عباس کے راستے ایران سے ہوتا ہوا پنجگورکے قریب پاکستان کی حدود میں داخل ہوا۔اسلام آباد کے ائیر ریڈار میں داخل ہونے پر ٹریفک کنٹرول نے نواز شریف کے طیارے کو خوش آمدید کہا اور طیارے کو وفاقی دارالحکومت میں لینڈنگ کیلئے گرین سگنل دیا۔میاں نواز شریف کے ہمراہ 148 مسافر خصوصی پرواز میں پاکستان آئے جبکہ لیگی رہنما عرفان صدیقی، ناصر جنجوعہ اور ڈاکٹر عدنان بھی ان کے ہمراہ تھے۔سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کے طیارہ نے تقریباً ڈیڑھ بجے اسلام آباد ائیر پورٹ پر لینڈ کیا ۔ سابق وزیر اعظم نوازشریف اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچے تو ان کا سابق وزراء سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار، سابق وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ، امجد پرویز ، بیرسٹر ظفر اللہ اور سابق ڈپٹی میئر اسلام آباد ذیشان نقوی سمیت دیگر رہنمائوں نے پرتپاک استقبال کیا ۔ بعد ازاں نواز شریف کی امیگریشن کا عمل مکمل کیا گیا اور ان کے پاسپورٹ پر پاکستان داخلے کی مہر لگا دی گئی ہے ۔ائیرپورٹ پر اسٹیٹ لائونج میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی مسلم لیگ (ن)کی قانونی ٹیم سے مشاورت ہوئی جس کے بعد انہوں نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواست پر دستخط کر دئیے۔نواز شریف کی قانونی ٹیم نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواست تیار کی تھی۔سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے چار سال بعد وطن واپسی پر نوازشریف کا طیارہ ”امید پاکستان ”اسلام آباد ائیر پورٹ پر کچھ دیر رکنے کے بعد صوبائی دارالحکومت لاہور کیلئے روانہ ہوا ۔واضح رہے کہ اس سے قبل العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی اپیلیں بحال کرنے کی درخواستیں دائر کرنے کے معاملے پر نواز شریف کی لیگل ٹیم اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچی تھی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...