اسلام آباد (این این آئی)ستمبر میں پاکستان کو چین سے 72.7 ملین امریکی ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) موصول ہوئی جس سے مالی سال 2023ـ24 کی پہلی سہ ماہی کے دوران دوست ہمسایہ ملک سے مجموعی طور پر 126.3 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) آئی۔ گوادر پرو کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان(ایس بی پی)کے تازہ ترین اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر میں چین سے ترسیلات زر 84.4 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں جبکہ بیرون ملک سے ترسیلات زر 11.7 ملین ڈالر رہیں جس کے نتیجے میں 72.7 ملین ڈالر کی خالص آمد ہوئی۔گوادر پرو کے مطابق ستمبر میں پاکستان کی مجموعی ایف ڈی آئی میں چین کا حصہ 46.66 فیصد رہا جس میں ملک کو مجموعی طور پر 155.8 ملین ڈالر کی ایف ڈی آئی موصول ہوئی۔ اسی طرح مالی سال 2023ـ24 کی پہلی سہ ماہی(جولائی تا ستمبر)میں پاکستان کو موصول ہونے والی 412 ملین ڈالر کی ایف ڈی آئی میں سے چین سے سرمایہ کاری 126.3 ملین ڈالر تھی جو کل ایف ڈی آئی کا 30.65 فیصد ہے۔ گوادر پرو کے مطابق اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ مالی سال 23ـ24 کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان کی مجموعی ایف ڈی آئی 412 ملین ڈالر رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 28.9 فیصد کا نمایاں اضافہ ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...