سیالکوٹ (این این آئی)سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ (ن )کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے بانی، سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کا بیانیہ مہنگائی، لوڈ شیڈنگ اور بدحالی پر قابو پانا ہے۔خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ لاہور جلسہ گاہ میں تو 2 روز سے ہی رونق نظر آ رہی ہے، میری 35 سال کے سیاسی کیریئر کا یہ بہت بڑا جلسہ ہے ۔خواجہ آصف نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو کی پھانسی کے بعد بھی آج پیپلز پارٹی زندہ ہے، بھٹو کو پھانسی لگانے والوں کا نام لینے والا بھی کوئی نہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ نوازشریف کو جلا وطن کرنے والے مشرف کو لوگ بھول چکے ہیںانہوں نے کہا کہ ایک شخص نے ملکی سالمیت کو للکارا جبکہ نواز شریف نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا تھا۔
مقبول خبریں
پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین...
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی...
پاکستان کا جغرافیائی شناختی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ، برآمدات، معیشت اور...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے متعلق...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات،حالیہ دورہ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے ملاقات کی جس میں...
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...