نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے کہا ہے کہ سلامتی کو نسل غزہ میں بھی جموں کشمیر کی طرح قتل عام روکنے میں ناکام رہی ہے ۔ انہوں نے سلامتی کونسل کی15 رکنی باڈی میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جس کی ذمہ داری عالمی امن کو فروغ دینا ہے تاہم وہ نہ صرف غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموں کشمیر میں بھارتی قتل عام کوروکنے میں ناکام رہی بلکہ غزہ کے شہریوں پر ہوتے ہوئے ظلم اور قتل عام کو بھی روک نہیں پارہی ۔ انہوں نے سلامتی کونسل کے ممبران کو بتایا کہ مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کی طرح بھارت کی 9لاکھ فوجیوں پر مشتمل قابض فوج نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کوجارحانہ طور پر دبانے کی کوشش کی ہے جسے اس کے انتہا پسند رہنما کشمیر کا حتمی حل کہتے ہیں۔امن اور سلامتی کے لیے علاقائی میکانزم کی شراکت پر ایک بحث میں بات کرتے ہوئے سفیر منیر اکرم نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ سلامتی کونسل کی ناکامی کے بعدجنرل اسمبلی کارروائی کرے گی اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرے گی اور غزہ میں متاثرین تک بلا روک ٹوک امداد پہنچائی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں دو ریاستی حل کی دوبارہ کوشش کرنی چاہیے کیونکہ یہ مقدس سرزمین میں پائیدار امن کا واحد آپشن ہے۔ منیر اکرم نے کہا کہ سلامتی کونسل کی ناکامیوں کا ازالہ اسے اقوام متحدہ کی رکنیت کا زیادہ نمائندہ بنا کر کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی کوتاہیاں بنیادی طور پر پانچ مستقل ارکان برطانیہ، چین، فرانس، روس اور امریکا کے ویٹو پاور کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں لہذاان ممالک کی منطق کو سمجھنا مشکل ہے جو سلامتی کو نسل کے مستقل اراکین کی تعداد میں توسیع کی وکالت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اتحاد برائے اتفاق (یوایف سی )گروپ میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر مستقل زمرے میں توسیع کی مخالفت کی اور اس کے بجائے ممبران کی ایک نئی کیٹیگری کی تجویز پیش کی ہے۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ علاقائی اور ذیلی علاقائی تنظیمیں امن و سلامتی کے فروغ اور تنازعات کے حل میں کردار ادا کر سکتی ہیں تاہم ان کا کردار سلامتی کونسل، جنرل اسمبلی، سیکرٹری جنرل اور اقوام متحدہ کے دیگر متعلقہ اداروں کے ماتحت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان کے اقدامات اقوام متحدہ کے چارٹر اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے اصولوں کے مطابق ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ یورپی یونین اور افریقی یونین سلامتی کونسل میں اپنے اراکین کی مثر طریقے سے نمائندگی کر یں جیسا کہ وہ جی 20 کی کرتے ہیں۔ سفیر اکرم نے بھارت کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اہم ہے کہ ہمارے خطے میں جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون تنظیم (سارک)کو سب سے بڑے رکن نے اس کی صلاحیت کو محسوس کرنے سے روکا ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...