اسلام آباد ایئر ٹریفک کنٹرول کی جانب سے نواز شریف کے طیارے کو خوش آمدید کہا گیا

0
253

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کی حدود اور پھر اسلام آباد میں داخل ہونے پر نواز شریف کے طیارے کو خوش آمدید کہا گیا۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کا طیارہ جب اسلام آباد ایئر ریڈار کی حدود میں پہنچا تو اسلام آباد ٹریفک کنٹرول نے نواز شریف کے طیارے کو خوش آمدید کہا۔اے ٹی سی کی جانب سے طیارے کو لینڈنگ کے لیے گرین سگنل کے بعد طیارہ لینڈ کر گیا۔پاکستان کی حدود میں داخلے پر کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن نے نوازشریف کے طیارے کی رہنمائی کی اور نواز شریف کے چارٹر طیارے کو ویلکم کہا۔