” امید پاکستان ”طیارہ اڈیالہ جیل کے اوپر سے گزرا ، نوازشریف زندہ باد کے نعرے

0
216

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم کا طیارہ ”امید پاکستان ” جب اڈیالہ جیل کے اوپر سے گزرا تو نوازشریف زندہ باد کے نعرے لگائے گئے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد سابق وزیراعظم محمد نوازشریف چار سال بعد وطن واپس پہنچے ۔ دبئی سے اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچے جس کے بعد طیارہ لاہور کیلئے روانہ ہوا ۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نوازشریف کا جب اڈیالہ جیل کے اوپر سے گزرا تو باقاعدہ انائونس کیا گیا اور پھر نوازشریف زندہ باد کے نعرے لگائے گئے ۔