اسلام آبا د(این این آئی)خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان پنجاب نے اپنے طلبا کو چین میں تربیت دینے کے لئے ایک معاہدہ کیا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق یونیورسٹی نے ایک آن لائن تقریب کے ذریعے 150 کیمیکل انجینئرز کے لئے اپنے تربیتی پروگرام کا آغاز کیا۔ اس تعاون کے تحت کے ایف یو ای آئی ٹی نے ٹی این جی انٹرنیشنل ایجوکیشن گروپ کے ساتھ شراکت داری کی ہے ، جو اپنے گریجویٹس کو نائجیریا میں اپنے انجینئرنگ منصوبوں پر شروع کرنے سے پہلے خصوصی زبان اور طریقہ کار کی تربیت فراہم کرے گا۔ گوادر پرو کے مطابق تقریب میں کے ایف یو ای آئی ٹی، ٹی این جی انٹرنیشنل، نارتھ ویسٹ نارمل یونیورسٹی اور نائجیریا کے صنعتی مندوبین نے شرکت کی۔ اس سے قبل کے ایف یو ای آئی ٹی اور ٹی این جی نے چین میں 150 کیمیکل انجینئرز کو افریقہ میں بین الاقوامی منصوبوں پر کام کرنے کے لئے تعینات کرنے سے پہلے ان کی تربیت کے لئے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے تھے۔ اس موقع پر اپنے خطاب کے دوران وائس چانسلر کے ایف یو ای آئی ٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر نے کہا کہ یونیورسٹی کے کیمیکل انجینئرز اب چینی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کے ذریعے عملی میدان میں اپنا پہلا قدم اٹھا رہے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے چینی زبان سیکھنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کے ایف یو ای آئی ٹی میں طلبا کو چینی سکھانے کے لئے ایک مرکز کے قیام کی تجویز پیش کی۔ گوادر پرو کے مطابق مزید برآں، نائجیریا، تانگ انٹرنیشنل اور نارتھ ویسٹ نارمل یونیورسٹی کے نمائندوں نے کے ایف یو ای آئی ٹی اور اس کے چینی اور نائجیریا کے ہم منصبوں کے درمیان تعاون کو وسعت دینے اور گہرا کرنے کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ٹی این جی انٹرنیشنل کے ایک عہدیدار نے گوادر پرو کو بتایا کہ منتخب طلبا پہلے پاکستان میں 3 سے 4 ماہ کی تربیت حاصل کریں گے اور بعد میں نائیجیریا میں تعیناتی سے قبل چین میں 2 سے 3 ماہ کی تربیت حاصل کریں گے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...