اسلام آباد (این این آئی)نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفرازاحمد بگٹی نے کہا ہے کہ پولیس شہدا کا خون پاکستان کی تاریخ کو نئے سرے سے لکھ رہا ہے، پاکستان کو دہشت گردی جیسے سنگین خطرات کا سامنا ہے، ہمارے شہریوں، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کی اس لہر کو روکنے کیلئے بے شمار قربانیاں ہیں ، ہمیں کبھی نہیں بھولنا چاہیے کہ ہم نے پاکستان کی بقا اور روشن مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے ہزاروں جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ وہ پیر کو نیشنل پولیس اکیڈمی میں اے ایس پیز کے 49ویں سی ٹی پی پاسنگ آئوٹ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے تربیت کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 49ویں خصوصی تربیتی پروگرام کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس آف پولیس کی پاسنگ آئوٹ تقریب میں آکر بے حد خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار اور فرائض ہمارے ملک کے استحکام اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے اہم ہیں۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے متاثرہ افراد کو انصاف فراہم اور سماج دشمن عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لا رہے ہیں ،ان چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے وقت ساتھ ساتھ ضرورت کے مطابق پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارں کی استعداد کار میں اضافہ کر رہے ہیں جس سے ان کی فرائض کی ادائیگی میں مستعدی اور پیشہ وارانہ مہارت بہتر ہورہی ہے ، مجھے قوی امید ہے کہ یہ پاس آئوٹ گریجویٹس باالخصوص خواتین افراد ہمارے معاشرے کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاس آئوٹ ہونے والے نوجوان افسران رنگ، ذات، مذہب اور نسل سے قطع نظر مظلوموں کے حقوق کے تحفظ کے لیے مشعل راہ بنیں گے۔ انہوںنے کہاکہ افسران کو یہ سمجھنا چاہیے کہ وہ قانون کی حکمرانی اور بنیادی حقوق کو یقینی بنانے کے لیے مدد اور وسائل کو فعال کر کے معاشرے کی معاونت کر سکتے ۔انہوںنے کہاکہ کمیونٹی پولیسنگ، صنفی مساوات اور بچوں کے حقوق کو جدید پولیسنگ کا سنگ بنیاد ہونا چاہیے۔انہوں نے ں پاس آٹ ہونے والے افسران ک مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائیں اور پاکستان کے شہریوں کے حقوق کے محافظ کے طور پر اپنے اختیارات کو منصفانہ طریقے سے استعمال کریں۔ انہوںنے کہاکہ آپ کو یہ اختیارات ایک مقدس امانت کے طور پر استعمال کرنا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ مجھے امید ہے کہ آپ ان کی توقعات پر پورا اتریں گے۔قبل ازیں خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی صلاح الدین نے کہا کہ آج پاس آئونٹ ہونے والے اے ایس پیز کا بیچ 35 افسران پر مشتمل ہے جن میں 8 خواتین افسران اور ایک پاکستان ائیر فورس افسر شامل ہے ۔انہوں نے تربیتی عمل پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ یہ ایک 18 ماہ کی سخت تربیتی عمل ہے جس میں وسیع تعلیمی نصاب ، پولیس مینجمنٹ، فوجداری انصافہ، قانون نافذ کرنے والے، کمیونٹی پولیسنگ، جرائم پر قابو پانے کے طریقہ کار، جسمانی تربیت شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پولیس اکیڈمی کی یہ کوشش رہی ہے کہ وہ اپنے نصاب میں جدید ترین تحقیق کو شامل کرے تاکہ افسران تازہ ترین پولیسنگ کے رجحانات سے واقف ہوں۔ افسران کو عوامی لین دین، پولیس میڈیا تعلقات اور کمزور طبقات کی حفاظت کے موضوعات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا ہے۔ اس کورس میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس آف پولیس کے لیے انسداد دہشت گردی کی تربیت بھی شامل ہے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...