مکوآنہ (این این آئی)نامور اداکار فیصل قریشی 26اور اداکارہ ریما خان 27 اکتوبر کو اپنی سالگرہ منائیں گے۔۔ 26اکتوبر 1974ء کو لاہور میں پیدا ہونے والے فیصل قریشی کا شمار کراچی کی شوبز انڈسٹری کے مصروف ترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز پی ٹی وی لاہور سنٹر سے کیا اور بعد ازاں فلموں میں بھی اداکاری کی۔جس کے بعد وہ مستقل طور پر کراچی منتقل ہو گئے جہاں ان کو بے پناہ کامیاں ملیں۔ریما خان 27اکتوبر 1971 کو پیدا ہوئیں۔ریما نے ہدایتکار جاوید فاضل کی فلم ”بلندی” سے اپنے کرئیر کا آغاز کیا اور ان کے مد مقابل شان نے مرکزی کردار نبھایا۔مذکورہ فلم نے کامیابیوں کے ریکارڈ قائم کئے۔ ریما نے بطور ہیروئن متعدد فلموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ریما نے امریکہ میں مقیم ڈاکٹر طارق شاہاب سے شادی کرکے اپنا گھر بسالیا تھا۔دونوں اداکار اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔
مقبول خبریں
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
نیویارک (این این آئی)ایسے وقت میں جب دنیا بڑھتے ہوئے تنازعات، گہری ہوتی ہوئی جغرافیائی سیاسی دراڑوں اور کثیرالجہتی اداروں کی موثریت پر...
ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ: پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر...
سیئول (این این آئی)ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستانی خواتین ٹیم نے مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کر لی۔
پاکستان ٹیم جاپان کو...
ومبلڈن ٹینس کے افتتاحی روز گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
لندن (این این آئی)ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے افتتاحی روز گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا اور درجہ حرارت 32 اعشاریہ 3 ڈگری تک پہنچ...