لاہور(این این آئی)استاد نصرت فتح علی خان کے مداح شوقین گلوکار استاد چاہت فتح علی خان نے پاکستانی خوبرو اداکارہ مہوش حیات خان سے لائیو شو کے دوران اپنی چاہت کا اظہار کیا تو عوام سیخ پا ہو گئے۔بہتر مستقبل کی تلاش میں برطانیہ میں مقیم سوشل میڈیا پر مقبول چاہت فتح علی خان کو حال ہی لندن میں منعقد ہونے والے پاکستانی ایوارڈ شو میں بطور مہمان مدعو کیا گیا۔مذکورہ ایوارڈ شو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے، جس میں انہیں اسٹیج پر اداکارہ مہوش حیات کے ساتھ چھڑ چھاڑ کرتے اور اداکارہ کو شرماتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ہوا کچھ یوں کہ دورانِ شو اداکارہ مہوش حیات خان اور چاہت فتح علی خان کو اسٹیچ پر مدعو کیا گیا، ان کے ہمراہ اسٹیج پر احمد علی بٹ اور احسن خان بھی موجود تھے، انہوں نے چاہت فتح علی سے پرفارمنس کی درخواست کی۔احمد علی بٹ کی درخواست میں چاہت فتح علی نے اپنے مخصوص انداز میں گانا گانا شروع کیا تو مہوش حیات خان ان کے چنچل انداز پر شرما گئیں، اداکارہ کو شرماتا دیکھ کر گلوکار نے ان سے مزید فری ہونے کی کوشش کی۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو صارفین کو زیادہ پسند نہ آئی، وہ اداکارہ سے چاہت فتح کی غیر رسمی گفتگو پر سیخ پا ہو گئے اور وائرل ویڈیو پر مختلف کمنٹس کر رہے ہیں۔ایک صارف نے لکھا ہے کہ پاکستانی ایوارڈ شو پر پہلی بار ہنسی آرہی ہے۔ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ وہ شرمائی نہیں، ڈر گئی ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...