واشنگٹن(این این آئی)ٹیکنالوجی کے ارب پتی ایلون مسک نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ اور یوکرین میں جاری روسی جنگ سے تیسری عالمی جنگ کا امکان بڑھ جاتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویو میں کہا کہ ہمیں یوکرین میں امن تک پہنچنے کی ضرورت ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں روس کے ساتھ معمول کے تعلقات بحال کرنے میں دیر نہیں کرنی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ تیسری عالمی جنگ ایک تہذیبی خطرہ ہے جس سے ہم شاید ٹھیک نہ ہوں۔ اس لیے ہمیں تیسری عالمی جنگ سے بچنے کو ترجیح دینے کی ضرورت ہے۔ جنگ سے بچنے کی سوچ بہت اہمیت رکھتی ہے۔امریکی رب پتی نے پہلے یوکرین میں جنگ ختم کرنے کی تجویز پیش کی تھی، جس سے یوکرین کا بڑا حصہ روس کو دے دینے کا کہا تھا۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...