عرب وزرائے خارجہ کا اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے فوری مطالبے کا اعادہ

0
238

ریاض(این این آئی)اقوم متحدہ کی سلامتی کونسل کے وزارتی سیشن کے بعد سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہاہے مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کے بغیر خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں ہو سکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس موقع پر سعودی عہدے داروں کے ساتھ اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی، فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی اور مصری وزیر خارجہ سامح شکری بھی موجود تھے۔اردنی وزیر خارجہ نے انتباہ کیا کہ جنگ روکنے کے موثر اقدامات نہ کیے گئے اسرائیل اور حماس کی جنگ مغربی کنارے میں پھیلنے کے علاوہ لبنان اور دوسرے محاذوں تک پھیل جائے گی۔ جنگ کے پھیلنے کا سنجیدہ خطرہ موجود ہے۔