اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اسرائیلی فورسز کی غزہ پر بری، بحری اور فضائی حملوں کی شدید مذمت اور فلسطینی عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں خوراک کی قلت اور ہسپتالوں میں ایندھن کی بندش سے سنگین انسانی بحران پیدا ہو چکا ہے، انسانی حقوق کی علمبردار عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ غزہ میں انسانی زندگیوں کو بچانے کے لیے اقدامات کریں۔ہفتہ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اسرائیل کے جارحانہ جنگی اقدامات فلسطینیوں کی نسل کشی کے مترادف ہے، غزہ میں مکمل بلیک آؤٹ اور رات بھر اسرائیل کی شدید بمباری ناقابلِ برداشت ہے، اسرائیل نے غزہ کو قبرستان بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں خوراک کی قلت اور ہسپتالوں میں ایندھن کی بندش سے سنگین انسانی بحران پیدا ہو چکا ہے، اسرائیل مسلسل عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ انسانی حقوق کی علمبردار عالمی تنظیمیں غزہ میں انسانی زندگیوں کو بچانے کے لیے اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے بیشتر ممالک کی جانب سے اسرائیل کے جنگی جنون کی مذمت اور دنیا بھر میں بھرپور احتجاج کے باوجود اسرائیلی مظالم میں کوئی کمی نہیں آرہی۔ سپیکر قومی اسمبلی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں غزہ میں جنگ بندی پر قرارداد کی منظوری کا بھی خیر مقدم کیا اور کہا کہ اقوام متحدہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے قراداد پر فوری عمل درآمد کروائے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے دکھ اور درد کو شدت سے محسوس کر رہا ہے، فلسطین میں معصوم انسانوں بالخصوص بچوں کی لاشوں کے مناظر ناقابل برداشت ہیں۔ انہوں نے غزہ میں شہید ہونے والوں کے ورثاء سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔سپیکر قومی اسمبلی نے فلسطین میں اسرائیل فورسز کی بمباری سے شہید ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کو صبر جمیل کی دعا کی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...