واشنگٹن (این این آئی)امریکہ میں سفیر پاکستان مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستانی طلبا اور پیشہ ور افراد کیلئے امریکہ کا دورہ اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنا عوامی خدمات کے لئے اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا ایک بہترین موقع ہے،پاکستان اور امریکہ کے درمیان دیرینہ تعلیمی تعلقات ہیں اور دونوں ممالک ان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے مل کر کوشش کر رہے ہیں،وفود کے تبادلے کے پروگرام نئی ٹیکنالوجیز سیکھنے اور پیشہ ور افراد کے نیٹ ورکس بنانے کا بہترین موقع فراہم کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار سفیر پاکستان نے سرکاری اور نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے 15 مڈکیرئیر پاکستانی پروفیشنلز کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جو ہیوبرٹ ہمفری فیلوشپ پروگرام کے تحت امریکہ کا دورہ کر رہے ہیں اور امریکہ کی معروف یونیورسٹیوں کے مختلف شعبوں میں زیر تربیت ہیں۔ہیوبرٹ ہمفری فیلو شپ پروگرام کے تحت پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کے مڈ کیریئر پیشہ ور افراد کو امریکہ کی درسگاہوں میں ایک سال کے مطالعے اور پیشہ ورانہ تجربات حاصل کا موقع میسر آتا ہے، یہ فلبرائٹ ایکسچینج کا حصہ ہے اور پروفیشنلزکا انتخاب ان کی قائدانہ صلاحیت اور عوامی خدمت کے عزم کی بنیاد پر میرٹ پر کیا جاتا ہے۔ رواں سال 17 پاکستانیوں کو اس پروگرام کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا کہ دونوں ممالک نے افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد اپنے تعلقات کو از سر نو ترتیب دیا ہے اور تجارت،سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلی، توانائی، زراعت، صحت اور تعلیم سمیت اہم شعبوں میں شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیا ہے۔مسعود خان نے سرکاری شعبہ جات سے منسلک فیلوز پر زور دیا کہ وہ امریکی نظام میں ان مروجہ طریقوں پر غور کریں جو پبلک سیکٹر میں بہتر سروس ڈیلیوری کے حوالے سے برے کار لائے جاتے ہیں۔شعبہ صحت میں پاک امریکہ دو طرفہ تعاون پر گفتگوکرتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں وبائی امراض سے نمٹنے اور وباں کی مانیٹرنگ سمیت ویکسین کی تیاری میں امریکی مہارت سے فائدہ اٹھانے کا خواہاں ہے ۔سفیر پاکستان نے پروفیشنلز پرزور دیا کہ وہ اپنے ہم منصبوں کے ساتھ مضبوط نیٹ ورک استوار کرنے پر توجہ دیں۔ انہوں نے پاکستانی فیلوز سے کہا کہ وہ پاکستان کے سفیر ہیں اور پاکستان کی حقیقی تصویر پیش کرنے اور دونوں ممالک کے عوام اور خصوصا پیشہ ور افراد کے درمیان روابط استوار کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ سفیر پاکستان نے ہیوبرٹ ہمفری فیلو شپ پروگرام کے تحت پاکستان سے آنے والے شرکا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...