خیرپور(این این آئی)خیرپور میں باراتیوں سے بھری کشتی دریا میں الٹنے سے گیارہ افراد ڈوب گئے، مقامی افراد نے پانچ افراد کو زندہ نکال لیا جب کہ بقیہ کی تلاش جاری ہے،گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا نارا میں کشتی الٹنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔تفصیلات کے مطابق خیرپور نارا کے نواحی علاقے میں واقع گائوں چمڑ جمال دین شر کے رہائشی اڈوئی پتن سے کشتی پر سوار ہوکر شادی میں شرکت کے لیے جارہے تھے کہ اس دوران دریا نارہ میں کشتی الٹ گئی۔پولیس کے مطابق کشتی پر 11 افراد سوار تھے جو کہ رشتے داروں کی شادی کی تقریب میں جارہے تھے، اہل علاقہ نے مقامی افراد کی جانب سے پانچ افراد کو زندہ نکال لیا باقی لوگوں کی تلاش جاری ہے۔پولیس کے مطابق لاپتا افراد میں راجا، بخش علی، دادو معروف، سالک علی اور دیگر شامل ہیں، کشتی میں گنجائش سے زائد افراد سوار ہونے پر یہ واقعہ پیش آیا۔دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا نارا میں کشتی الٹنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور کہا ہے کہ لاپتا افراد کی تلاش کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، اور متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کی جائے۔
مقبول خبریں
الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا،30 نومبر کو...
اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا،30 نومبر کو سماعت ہوگی،پی ٹی آئی چیئرمین...
چیئر مین پی ٹی آئی اور اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح...
اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کے کیس میں نکاح...
عالمی بینک نے پاکستان کو درپیش 6 بڑے مسائل کی نشاندہی کردی
اسلام آباد(این این آئی)عالمی بینک نے پاکستان کو درپیش 6 بڑے مسائل کی نشاندہی کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی بینک نے پاکستان کے روشن...
اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود خصوصی عدالت کا سائفر کیس ٹرائل جیل...
اسلام آباد (این این آئی)افیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ ایس پی اڈیالہ جیل...
(ن)لیگ کے انتخابی منشور تیاری کے آخری مرحلے میں ہے ،مریم اور نگزیب
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ (ن)لیگ کے انتخابی منشور تیاری کے آخری...