لاہور ( این این آئی) سابق وزیراعظم و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے کے انتقال پرتعزیت کا اظہار کیا ہے ۔سابق وزیراعظم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں لکھا کہ مولانا طارق جمیل کے نوجوان صاحبزادے کی وفات سے دل بہت رنجیدہ ہے، بلاشبہ اولاد اللہ تعالی کی نعمتوں میں سے ایک بڑی نعمت ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ان کے خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں، اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے،اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔یاد رہے کہ اتوار کے روز خانیوال کے علاقے تلمبہ میں معروف عالم دین طارق جمیل کے بیٹے مولانا عاصم جمیل گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئے تھے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...