لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پارٹی کا اعلیٰ سطح کا اجلاس کل ( منگل ) جاتی امراء رائیونڈ میں طلب کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف تقریباً 4 سال کے بعد پارٹی کے اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں پارٹی صدر شہباز شریف، سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز، نائب صدر حمزہ شہباز سمیت اعلیٰ لیگی قیادت شریک ہو گی۔پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال، آئندہ عام انتخابات سمیت دیگر اہم امور پر غور کیا جائے گا ۔ اس کے ساتھ اجلاس میں نواز شریف کی سیاسی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے پر بھی غور ہو گااور انکے ملک بھر کے دوروں کا ابتدائی شیڈول بھی زیرغور آئے گا۔اجلاس میں پارٹی کی انتخابی مہم کے آغاز، انتخابی منشور پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں تمام صوبائی صدور اپنے اپنے صوبوں کے ممکنہ انتخابی امیدواروں کے نام بھی پیش کریں گے ۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...