راولپنڈی(این این آئی)سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود کی جیل میں طبیعت خراب ہوگئی جس پر انہیں جیل سے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جیل حکام نے شاہ محمود کو فوری ہسپتال منتقل کرنے کی اجازت دی جس پر انہیں پمز ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پمز ہسپتال میں شاہ محمود قریشی کے ضروری ٹیسٹ کیے جائیں گے جن کو دیکھتے ہوئے انہیں ہسپتال میں مزید رکھنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔جیل انتظامیہ کی درخواست کے مطابق راولپنڈی اڈیالہ جیل میں وزٹنگ ڈاکٹر نے شاہ محمود قریشی کا طبی معائنہ کیا ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کو پتے میں تکلیف ہوئی ۔واضح رہے کہ سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر خصوصی عدالت فرد جرم عائد کرچکی ہے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...