اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی سے برونائی دارالسلام کے ہائی کمشنر پی جی کمال باشاہ پی جی احمد نے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی۔چیئرمین سینیٹ نے بطور ہائی کمشنر تعیناتی پر انہیں مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ امید ہے آپ کی تعیناتی سے پاکستان اور برونائی دارسلام کے تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان اور برونائی دارالسلام کے درمیان بہترین دوطرفہ تعلقات ہیں جن کی جڑیں مشترکہ مذہبی اقدار اور باہمی تعاون پر قائم ہیں۔ملاقات میں برونائی دارالسلام کے ساتھ تجارت، کاروبار، سرمایہ کاری اور اقتصادی شعبوں سمیت دو طرفہ روابط کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر عمل پیرا ہے اور امید ہے کہ برونائی دارالسلام کے سرمایہ کار پاکستان میں توانائی، زراعت، تعلیم اوردیگر شعبوں میں سرمایہ کاری پر غور کریں گے۔ محمدصادق سنجرانی نے کہا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان اسلامو فوبیا، اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اندر تعاون اور عالمی امن سے متعلق مسائل سمیت متعدد امور پر گہرے اعتماد کا رشتہ موجود ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے قلیل آبی وسائل کے موثر استعمال اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لیے زراعت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔دونوں ممالک کے تاجر و سرمایہ کار موجود مواقعوں سے مستفید ہوں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اقتصاد ی و معاشی شعبوں میں موثر حکمت عملی اختیار کر کے بہتری لائی جا سکتی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر و فلسطین کی موجودہ تشویشناک صورتحال اور انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل کیلئے عالمی طاقتوں کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ درپیش مسائل کا حل اقوام متحدہ کیلئے ایک چیلنج اور امتحان ہے۔مسلم امہ کو مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر و فلسطین میں جاری ظلم و بربریت کا خاتمہ کرنا ہوگا
مقبول خبریں
یوٹیوب کی نئی پالیسی، پاکستانی یوٹیوبرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
نیویارک (این این آئی)یوٹیوب کی نئی مونیٹائزیشن پالیسی کے تحت غیر مستند اور اے آئی سے بنے مواد پر مونیٹائزیشن خطرے میں پڑگئی۔یوٹیوب نے...
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...