مقبوضہ کشمیر،بھارتی فوجیوں نے پلوامہ میں 3کشمیری نوجوان شہید کر دئیے

0
483

سرینگر(این این آئی)بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوںنے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران بدھ کو ضلع پلوامہ میںتین کشمیری نوجوان شہید کر دئیے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے ٹکن میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ تلاشی آپریشن کے دوران فوجیوں کی فائرنگ سے 1شخص زخمی بھی ہوا ۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں قابض فوج کا آپریشن جاری تھا۔ پولیس کے ایک سینئر افسر نے ذرائع ابلاغ کے بات چیت کے دوران دعوی ٰ کیا کہ یہ نوجوان عسکریت پسند تھے جو فوجیوں کے ساتھ ایک جھڑپ میں مارے گئے۔ادھر ضلع کولگام کے علاقے ملپورہ میں بھارتی فوجیوں کو لے جانے والی ایک گاڑی کی ٹکر سے ایک معمر شخص جاں بحق ہو گیا۔ ضلع بارہمولہ کے علاقے سنگپورہ میںایک گرینیڈ دھماکے میں ایک خاتون سمیت 6شہری زخمی ہو گئے۔