اسلام آباد (این این آئی) پاکستان کی نجی ایئرلائن سیرین ایئر نے 18 نومبر 2023 سے کراچی سے بیجنگ براستہ اسلام آباد ہفتہ وار 2 پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایئر لائن کے نمائندے نے گوادر پرو کو بتایا کہ پرواز کے ایچ آئیـآئی ایس بیـپی کے ایکس ڈاکسنگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترے گی، جو بیجنگ سروس فراہم کرنے والے دو بین الاقوامی ہوائی اڈوں میں سے ایک ہے، دوسرا بیجنگ کیپیٹل انٹرنیشنل ایئرپورٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے چین کے لئے نئی براہ راست پرواز پاکستانی اور چینی مسافروں بشمول کاروباری برادری اور طلبا کو چین اور پاکستان کے درمیان مختلف شہروں تک براہ راست پہنچنے کے لئے زیادہ سستی سفری سہولت کے مواقع فراہم کرے گی۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ اس سے پاکستان میں چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) کے تحت مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے دونوں ممالک کے اہلکاروں کو بھی سہولت ملے گی۔ ایئر لائن نے جنوری 2021 میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کے لئے اپنی پہلی بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کیا اور بین الاقوامی سطح پر توسیع کے لئے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی سے اجازت حاصل کی۔ گوادر پرو کے مطابق نجی ملکیت والی کم لاگت والی ایئرلائن 2017 سے اندرون ملک پروازیں چلا رہی ہے۔ پاکستانی قانون کے مطابق کسی بھی ایئر لائن کو غیر ملکی منڈیوں میں پھیلنے سے پہلے کم از کم ایک سال تک ملک کے اندر پرواز کرنی ہوتی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق اس سے قبل قومی ایئرلائن پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے ایئر چائنا کے اشتراک سے بیجنگ کے راستے پاکستان اور چین کے 16 دلکش شہروں کے درمیان منسلک پروازوں کا آغاز کیا تھا۔ گوادر پرو کے مطابق چینی شہروں میں گوانگچو، ووہان، ارومچی، شینزین، ڑیان، شین یانگ، شنگھائی، ننگبو، نانجنگ، ہاربن، ہانگ چو، ہوہوٹ، ڈن ہوانگ، چینگڈو، چانگ چن اور چونگ چنگ شامل ہیں۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...