ایس اے یو میں پاک چین بائیو ہیلتھ ایگریکلچر ڈیمونسٹریشن پارک کا افتتاح

0
125

اسلام آباد(این این آئی) چین کی نارتھ ویسٹ ایگریکلچر اینڈ فاریسٹ ونیورسٹی(این ڈبلیو اے ایف یو) کے وفد نے سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈوجام کا دورہ کیا اور محکمہ پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس کے فیلڈ ایریا میں بائیو ہیلتھ ایگریکلچر اوورسیز ڈیمونسٹریشن پارک کا افتتاح کیا۔ گوادر پرو کے مطابق وفد نے مستقبل میں زرعی ترقی اور تحقیق کے حوالے سے مختلف منصوبوں پر مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ گوادر پرو کے مطابق ایس اے یو کے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح مری کی زیر صدارت ایک اجلاس بھی منعقد ہوا۔ اجلاس میں این ڈبلیو اے ایف یو کے ڑا لیمن، ینگلنگ بائیو ہیلتھ ایگریکلچر انڈسٹری الائنس کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل شی سوکی، ایس اے یو کے پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر شاہنواز مری اور پاکستان سے این ڈبلیو اے ایف یو کے پوسٹ ڈاکٹر عبدالغفار شر نے بھی شرکت کی۔