سیالکوٹ (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جو اپوزیشن لاک ڈاؤن نہ کرنے پر تنقید ور بھارت کی مثال دیا کرتی تھی وہ اب جلسے کر رہی ہے ،صحیح معنوں میں احتیاط نہ کی تو سردیاں گزارنا بہت مشکل ہوگا،کاروباری برادری کو سہولت فراہم کرنا ہماری پالیسی ہے،جب تک ہمارے ملک کی دولت نہیں بڑھے گی ہم ملک کے لوگوں کو غربت سے نہیں نکال سکتے،پاکستان کیلئے چین کا ماڈل اپنانا چاہتے ہیں’ہم پوری طرح اپنی صنعتوں اور کاروباری برادری کی مدد دیں گے ،جو بلدیاتی نظام لارہے ہیں، پوری شہری حکومت ایک ہی جگہ ہوگی۔ بدھ کو سیالکوٹ میں نجی ایئرلائن ایئرسیال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں کاروباری برادری سے ملنے آیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ایئرسیال کا افتتاح تو ایک بہانہ ہے اصل میں میں یہاں کی کاروباری برادری سے ملنا چاہتا تھا، سب سے پہلے تو انہوں نے یہ ایئرپورٹ بنایا جو بہت شانداد ایئرپورٹ ہے ، اپنی ایئرلائن بنانے کا اقدام بہت اچھا ہے اور مجھے امید ہے کہ یہ ایک مثالی ایئرلائن بنے گی۔انہوں نے کہا کہ اس ایئرلائن سے سیالکوٹ سمیت پاکستان کا ہر طرح سے فائدہ ہے اور آنے والے دنوں میں میرے خیال سے سیالکوٹ برآمدات کا مرکز بننے جارہا ہے اور اس کے لیے ایئرلائن کی ضرورت پڑنی تھی۔انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ جس طرح آپ نے ایئرپورٹ چلایا آپ اسی طرح ایئرلائن چلائیں گے اور پی آئی اے کیلئے بھی مقابلہ پیدا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا جب پھیلی تو یہ مشکل وقت تھا اور پوری دنیا نے ایک مشکل فیصلہ کرنا تھا کیونکہ اس وائرس کو روکنے کا بہترین طریقہ لاک ڈاؤن ہے۔لوگوں کو ماسک پہننے کی تاکید کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اللہ نے ہمارے پر بہت کرم کیا اور پہلی لہر میں پاکستان جس طرح کورونا وائرس سے نکلا ہے، اس میں عوام نے ہمارے ساتھ تعاون کیا۔عمران خان نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت نے 7 ممالک کے بارے میں بتایا جنہوں نے کورونا وائرس کے دوران سب سے بہترین طریقے سے نمٹا اور اپنے لوگوں کا روزگار، کاروبار بچایا اور لوگوں کو کورونا وائرس سے بھی بچا لیا جو ایک مشکل کام تھا
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...