کراچی (این این آئی)پاکستان کی معروف اداکارہ معروف اداکارہ ماہرہ خان نے ملک میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی واپسی سے متعلق حکومت سے اپیل کی ہے کہ افغان ان کا ملک کے اندر تحفظ اور سلامتی یقینی بنائی جائے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں بطور اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے مہاجرین کیلئے خیر سگالی کی سفیر سپرسٹار نے کہا کہ جن افغانیوں کو ملک میں مدد کی ضرورت ہے ان کی مدد کی جائے۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی اپنے گھر کو خود سے نہیں چھوڑتا، پاکستان کوتحفظ، عزت اور احترام کی تلاش میں یہاں آنے والوںکی میزبانی پر فخر ہے ،پاکستان گزشتہ چالیس برس سیافغان بھائیوں اور بہنوں کو تحفظ فراہم کررہا ہے۔ اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ افغان باشندوں میں اب بھی ایسے لوگ موجود ہیں جنہیں ہمدردی کی ضرورت ہے اور حکومت کو ان کی مدد کرنی چاہئے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...