کراچی(این این آئی) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے بھی اسرائیلی دہشتگردی کے شکار مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز اْٹھا دی۔گزشتہ دنوں عائزہ خان کو اسرائیل فلسطین کشیدگی پر خاموش رہنے کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، اداکارہ کے انسٹاگرام پر 13 ملین سے زائد فالوورز ہیں، اس قدر مقبولیت کے باوجود اسرائیلی حملوں پر عائزہ خان کی خاموشی دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین شدید غصے میں آگئے تھے۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ وہ عائزہ خان کا بائیکاٹ کررہے ہیں اور اْنہیں سوشل میڈیا سے اَن فالو کررہے ہیں۔صارفین کی تنقید کے بعد بالآخر عائزہ خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاو?نٹ کی اسٹوری میں فلسطین کے حق میں پوسٹ کردی ہے۔عائزہ خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں جائے نماز کی تصویر شیئر کی اور کہا کہ ”اس کنکشن کو کسی انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت نہیں ہے”۔اداکارہ نے اپنی اسٹوری کچھ ہیش ٹیگز کا بھی استعمال کیا جن میں لکھا تھا کہ ”انسانیت کے لیے، فلسطین کے لیے، دْنیا کے لیے اور امن کے لیے دْعا کررہی ہوں”۔اْنہوں نے اپنی ایک اور انسٹاگرام اسٹوری میں غزہ کے بچوں کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ”یااللہ رحم”۔
مقبول خبریں
الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا،30 نومبر کو...
اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا،30 نومبر کو سماعت ہوگی،پی ٹی آئی چیئرمین...
چیئر مین پی ٹی آئی اور اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح...
اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کے کیس میں نکاح...
عالمی بینک نے پاکستان کو درپیش 6 بڑے مسائل کی نشاندہی کردی
اسلام آباد(این این آئی)عالمی بینک نے پاکستان کو درپیش 6 بڑے مسائل کی نشاندہی کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی بینک نے پاکستان کے روشن...
اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود خصوصی عدالت کا سائفر کیس ٹرائل جیل...
اسلام آباد (این این آئی)افیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ ایس پی اڈیالہ جیل...
(ن)لیگ کے انتخابی منشور تیاری کے آخری مرحلے میں ہے ،مریم اور نگزیب
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ (ن)لیگ کے انتخابی منشور تیاری کے آخری...