ٹیکسلا، غلام سرور خان کی طرف سے جہانگیر ترین ، علیم خان کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جائیگا

0
257

ٹیکسلا(این این آئی) تحریک استحکام پاکستان کے بانی رہنما جہانگیر خان ترین اور صدر علیم خان کے اعزاز میں آج نو نومبر بروز جمعرات کو ٹیکسلا میں استقبالیہ دیا جائے گا، تحریک استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان کی طرف سے استقبالیہ تقریب منعقد کی جا رہی ہے، اس موقع پر سابق رکن قومی اسمبلی منصور حیات سابق ممبر پنجاب اسمبلی عمار صدیق خان ،ملک عظمت ،ملک ایاز،سابق چیئرمین یونین کونسل ٹھٹھہ خلیل غلام حسن خان بھی استقبالیہ میں شرکت کریں گے اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے،استقبالیے میں سابق وفاقی وزیر عامر محمود کیانی، سابق ممبر قومی اسمبلی اور سابق بلدیاتی امیدواروں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔