نیویارک (این این آئی)ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 30کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی۔ورلڈ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قرض کی منظوری ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے بورڈ نے دی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ قرض دو مختلف منصوبوں کے لیے دیا گیا ہے، 20 کروڑ ڈالر سندھ ریزیلینس پراجیکٹ کے لیے دیے جائیں گے، منصوبے کی رقم سیلاب اور خشک سالی پر قابو پانے کے لیے فراہم کی جائے گی۔ورلڈ بینک اعلامیے میں کہا گیا کہ منصوبے سے قدرتی آفات پر قابو پانے کے لیے شعبہ صحت کو بہتر کیا جائے گا، منصوبے سے کورونا پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ کراچی سالڈ ویسٹ ایمرجینسی پراجیکٹ کے لیے 10 کروڑ ڈالرز دیے جائیں گے، جس سے کراچی میں ندی نالوں کی صفائی کی حالت زار کو بہتر کیا جائے گا۔
مقبول خبریں
یو اے ای اور پاکستان میں معیاری فرنیچر کی فراہمی کے لیے القاسمی ہولڈنگ...
گوانگژو(این این آئی)چین میں منعقدہ ایک اہم تقریب میںہز ہائی نس شیخ سلطان بن خالد القاسمی کی سرپرستی میں القاسمی ہولڈنگ اور اسٹارجوئے فرنیچر...
وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کوئٹہ ریلوے سٹیشن کا دورہ
کوئٹہ(این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کوئٹہ ریلوے سٹیشن کا دورہ کیا۔چیئرمین مظہر علی شاہ اور سی ای او ریلوے امیر...
امریکہ نے پاکستان اور چین سمیت 8 ممالک کی 70 کمپنیوں پر برآمدی پابندیاں...
واشنگٹن (این این آئی)امریکہ نے پاکستان، چین اور 8 دیگر ممالک کی مجموعی طور پر70 کمپنیوں پر برآمدی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔یہ پابندیاں...
شوگر ملز ایسوسی ایشن نے ملک میں چینی کی قلت کے تاثر کو مستردکردیا
لاہور(این این آئی) شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہا ہیکہ صارفین کی ضروریات پوری کرنے کیلئے ملک میں چینی کا خاطر خواہ اسٹاک...
ہنگو’ سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر...
ہنگو'وانا(این این آئی)ہنگو میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر سعید ہلاک ہوگیا۔جنوبی...