کوئنز ٹائون (این این آئی)دورہ نیوزی لینڈ کیلئے نیوزی لینڈ میں موجود قومی کرکٹ اسکواڈ کی 14 روزہ آئیسولیشن کے ختم ہونے پر کوئنز ٹاون پہنچنے والے پاکستانی کرکٹرز نے آزاد فضا میں چہل قدمی کر کے خوشی کا اظہار کیا پاکستان ٹیم کے سینئر کرکٹرز اظہر علی اور محمد حفیظ نے کوئنز ٹاؤن کے ساحل پر واک کی اور خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہوتے تصویریں شیئر کیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی اور محمد حفیظ نے صبح سویرے ہی واک کی اور خوبصورت نظارے دیکھے۔اظہر علی نے سوشل میڈیا پر تصویر کے ساتھ تبصرہ کیا کہ صحت مند رہنے کیلئے صبح سویرے کی واک سے بہتر کوئی اور عمل نہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی کرکٹرز کرائسٹ چرچ میں 14 روزہ آئیسولیشن کے بعد کوئنز ٹاؤن پہنچے تھے۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...