حماس کی طرف سے غزہ کے ہسپتالوں کے لیے اسرائیلی ایندھن لینے سے انکارکی تردید

0
108

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)حماس نے اس بات کی تردید کی ہے کہ اس نے غزہ کے الشفا ہسپتال میں طبی استعمال کے لیے اسرائیل سے 300 لیٹر( (79.25 گیلن ایندھن لینے سے انکار کر دیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حماس نے ایک بیان میں کہاکہ یہ پیشکش ان مریضوں کے درد اور تکلیف کو کم کرتی ہے جو پانی، خوراک یا بجلی کے بغیر اندر پھنسے ہوئے ہیں۔ یہ مقدار ہسپتال کے جنریٹرز کو تیس منٹ سے زیادہ چلانے کے لیے کافی نہیں ہے۔بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ حماس الشفا ہسپتال کے انتظام سے وابستہ نہیں ہے اور نہ ہی (حماس)اس کے فیصلہ سازی کے ڈھانچے کا حصہ ہے۔(ہسپتال)مکمل طور پر فلسطینی وزارتِ صحت کے زیرِ اختیار ہے۔