ریاض(این این آئی)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے امریکہ میں کرونا وائرس اور اس سے پیدا ہونے والی صحتِ عامہ کی صورتِ حال کو خطرناک قرار دیا ہے۔ڈبلیو ایچ او کے ایمرجنسی رسپانس ڈائریکٹر مائیک ریان نے پیر کو بریفنگ کے دوران امریکہ میں رپورٹ ہونے والے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ گزشتہ کئی ہفتوں کے دوران دنیا بھر میں رپورٹ ہونے والے کیسز کا ایک تہائی امریکہ میں رپورٹ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی وبا امریکہ میں تیزی سے پھیل رہی ہے اور یہ دیکھ کر حیران ہیں کہ ہر گزرتے منٹ میں ایک سے دو اموات ہو رہی ہیں۔ریان نے کہا کہ یہ صورتِ حال اس ملک کی ہے جہاں صحتِ عامہ کا نظام مضبوط ہے اور جو زبردست قسم کی ٹیکنالوجی رکھتا ہے۔دوسری جانب ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس گیبراسس نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت نے نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی ٹرانزیشن ٹیم سے رابطہ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ جب تک امریکہ میں نئی انتظامیہ تشکیل نہیں پاتی اس وقت تک وہ بائیڈن یا ان کی ٹیم کی جانب سے کسی بھی قسم کے رابطے کی توقع نہیں رکھتے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...