استنبول (این این آئی)نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی اہلیہ خاتون اول بیگم سعدیہ رحمت اللہ نے غزہ میں محصور فلسطینی خواتین اور بچوں سمیت شہریوں کے خلاف اسرائیل کے وحشیانہ طاقت کے استعمال کی مذمت کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ عالمی برادری کو اسرائیلی جارحیت کے فوری خاتمے اور غزہ کا محاصرہ ختم کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ استنبول میں پاکستانی سفارتخانہ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ترکیہ کی خاتون اول امینہ اردوان کی دعوت پر خاتون اول بیگم سعدیہ رحمت اللہ نے فلسطین کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے یہاں منعقدہ یونائیٹڈ فار پیس سمٹ میں شرکت کی۔بیگم سعدیہ رحمت اللہ نے اپنے خطاب میں فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور غزہ میں اس وقت محصور خواتین اور بچوں سمیت شہریوں کے خلاف اسرائیل کے وحشیانہ اور اندھا دھند طاقت کے استعمال کی مذمت کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل کی طرف سے غیر انسانی جبر اور ظلم ایک جنگی جرم ہے اور عالمی برادری کو اسرائیلی جارحیت کے فوری خاتمے اور غزہ کا محاصرہ ختم کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی کے لئے پاکستان کی ترجیحات پر زور دیا تاکہ غزہ کے لوگوں تک خوراک اور ادویات بغیر کسی تاخیر کے پہنچ سکیں ۔ انہوں نے مسئلہ فلسطین کے عالمی قانون ، او آئی سی اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق منصفانہ، جامع اور دیرپا حل پر زور دیا۔ انہوں نے حال ہی میں منعقدہ مشترکہ عرب اسلامی سربراہی غیر معمولی اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد کی حمایت کا اعادہ کیا۔ غزہ کے لوگوں کو انسانی امداد کی فراہمی میں سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے فلسطینیوں کے لئے امدادی کھیپ بھیجی ہیں اور غزہ کے لئے ایک بلا روک ٹوک اور غیر مشروط انسانی راہداری کے قیام کے لئے مزید امداد بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ بیگم سعدیہ رحمت اللہ نے ترک خاتون اول ایمن اردوان کا غزہ سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی مخدوش صورتحال پر بات چیت کے لئے اجلاس منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...