یورپ میں پی آئی اے پر پابندی پاکستانی وزیر ہوابازی کے بیان کے بعد لگی

0
446

برسلز(این این آئی)یورپین یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کے ترجمان نے کہاہے کہ یورپ میں پی آئی اے پر پابندی پاکستانی وزیر ہوا بازی کے بیان کے بعد لگائی گئی تھی۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق یورپین یونین کے فضائی تحفظ کے ادارے(ای اے ایس اے )نے کہا کہ جولائی سے لے کر اب تک پاکستان کی کوششیں اطمینان بخش رہی ہیں لیکن پاکستان کو اس حوالے سے مزید اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔یورپین یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کے ترجمان اسٹیفن ڈی کیرمیکر نے ایک سوال کے جواب میں آن لائن دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ پی آئی اے پر یورپ میں پابندی پاکستانی وزیر ہوابازی کے لائسنس والے بیان کے بعد عائد کی گئی تھی۔ترجمان نے کہا کہ جولائی سے لے کر اب تک پاکستان کی کوششیں کافی حد تک اطمینان بخش ہیں لیکن جعلی لائسنس اور حفاظت کے حوالے سے اسے مزید قابل تسلی اقدامات جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ جب سے 2 پاکستانی فضائی کمپنیوں کو حفاظتی فہرست میں شامل کیا گیا تھا، اس وقت سے اب تککچھ بھی نہیں بدلا ہے۔نہ ہی کسی ملک کو فہرست سے ہٹایا گیا اور نہ ہی کسی کو نیا شامل کیا گیا ہے۔