مقبوضہ غزہ(این این آئی )غزہ میں ایک صحافتی ادارے کا سربراہ اور دو دوسرے صحافی اسرائیلی بمباری کے نتیجے ہیں جاں بحق ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صحافیوں کی ہلاکتوں کے واقعہ گزشتہ شام کی گئی اسرائیلی بمباری سے ہوئیں۔کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کے مطابق ہلاکتیں 48 سے زیادہ ہو گئی ہیں۔ہلاک کیے گئے صحافیوں کی ان کے اہل خانہ نے بھی تصدیق کر دی ،نیو یارک میں قائم ایک ادارے کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے کہا کہ اس علاقے میں سات اکتوبر سے اب تک 48 سے زائد میڈیا کارکن ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ صرف غزہ میں اب تک غزہ میں درجنوں صحافیوں کو بھی اسرائیل بمباری سے ہلاک کرچکا ہے۔کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کی مرتب کردہ فہرست میں غزہ اور غزہ کے علاوہ دیگر جگہوں پر ہلاک ہونے والے میڈیا ورکرز کو دکھایا گیا ہے۔ اس فہرست میں چار اسرائیلی صحافی اور ایک لبنانی بھی شامل کیا گیا جن کی ہلاکت ہوئی ہے۔صحافیوں کے تحفظ کے لیے قائم کمیٹی کے مطابق صحافی پورے خطے میں جاری جنگ کی کوریج کے دوران عظیم قربانی دے رہے ہیں۔ غزہ کے رہنے والے صحافی بطور خاص اس جنگ کی بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں۔سی پی جے کے مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے لیے کورآر ڈینیٹر شریف منصور نے غزہ اور خطے کے صحافیوں کے لیے یہ خراج تحسین اپنی ایک ای میل میں پیش کیا ہے۔ صحافی اوربورڈ آف پریس ہائوس فلسطین کے سربراہ بلال جداللہ جاں بحق ہوئے جب کہ ان کے فارماسسٹ بہنوئی، بہن اور دوسرے رشتہ دار اسی بمباری کے دوران زخمی ہو گئے۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...