لاہور ( این این آئی) دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 248 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 7 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائیاں راولپنڈی، سرگودھا ، بہالپور، پاکپتن اور ساہیوال میں کی گئیں ۔بہالپور سے ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر سلمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر دہشت گردوں کی شناخت موسیٰ، خالد، سلمان، ندیم، اکمل اور یاسر یاسین کے نام سے ہوئی ۔ حکام کے مطابق دہشت گرد اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رے تھے جن کے قبضے سے بارودی مواد،2 ہینڈ گرینڈ، 2ای ڈی بم اور نقدی برآمد کی گئی ۔ سی ٹی ڈی حکام نے کہا کہ رواں ہفتے 1136 کومبنگ آپریشنز کے دوران 132 مشتبہ افراد گرفتار کیے ، کومبنگ آپریشنز میں 46467افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ۔سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں ۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...