اسلام آباد (این این آئی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے یونیسیف کے نامزد کردہ بچوں کے وفد کی عالمی یوم ِ اطفال کے سلسلے میں ملاقات کی۔بچوں کا وفد چاروں صوبوں ، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے بچوں کی نمائندگی کررہا تھا۔ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق وفد کی قیادت پاکستان میں یونیسیف کی پہلی یوتھ ایڈووکیٹ 16 سالہ تقویٰ احمد نے کی۔بچوں کے وفد نے مستقبل کیلئے اپنی امیدوں ، توقعات بارے صدر مملکت کو بتایا۔ملاقات میں وفد نے بچوں کو درپیش مختلف مسائل اور چیلنجز پر بھی روشنی ڈالی۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان بچوں کے حقوق اور بہبود کیلئے اقدامات کرنے کیلئے پرعزم ہے،بچوں کو تعلیم، ہنر اور تربیت سے آراستہ کرنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں،خصوصی بچوں کو باقاعدہ سکولوں میں جامع تعلیم فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی بچوں کو معاشرے کے مرکزی دھارے کا حصہ بنانا ہوگا،خصوصی بچوں کو مہارتوں سے آراستہ کرنے سے انہیں روزگار کے حصول میں مدد ملے گی۔بچوں نے صدر مملکت سے موسمیاتی تبدیلی، لڑکیوں کی تعلیم، خصوصی بچوں اور ان کو درپیش دیگر چیلنجز کے بارے میں مختلف سوالات پوچھے۔ملاقات میں بچوں نے صدر مملکت کو اپنے تجربات کے بارے میں بتایا۔ بچوں نے زندگی میں بڑھنے ، پھلنے پھولنے کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔بعد ازاں بچوں نے بینکنگ سیکٹر سے متعلق ایک کیس میں صدر مملکت کی جانب سے کی گئی سماعت میں بھی شرکت کی۔
مقبول خبریں
الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا،30 نومبر کو...
اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا،30 نومبر کو سماعت ہوگی،پی ٹی آئی چیئرمین...
چیئر مین پی ٹی آئی اور اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح...
اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کے کیس میں نکاح...
عالمی بینک نے پاکستان کو درپیش 6 بڑے مسائل کی نشاندہی کردی
اسلام آباد(این این آئی)عالمی بینک نے پاکستان کو درپیش 6 بڑے مسائل کی نشاندہی کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی بینک نے پاکستان کے روشن...
اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود خصوصی عدالت کا سائفر کیس ٹرائل جیل...
اسلام آباد (این این آئی)افیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ ایس پی اڈیالہ جیل...
(ن)لیگ کے انتخابی منشور تیاری کے آخری مرحلے میں ہے ،مریم اور نگزیب
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ (ن)لیگ کے انتخابی منشور تیاری کے آخری...