اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کو 30 نومبر تک سابق وزیراعظم نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرنے کی ہدایت کر دی۔احتساب عدالت اسلام آباد میں آصف زرداری، نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی۔نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کی جانب سے پلیڈر عدالت میں پیش ہوئے، نواز شریف کی جانب سے ان کے پلیڈر (نمائندہ) رانا عرفان اور وکیل قاضی مصباح احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل صفائی قاضی مصباح نے کہا کہ نیب کو ہدایت کی جائے کہ نواز شریف کا بیان ریکارڈ کیا جائے، جس پر جج محمد بشیر نے استفسار کیا نواز شریف کو بلاکر بیان ریکارڈ کروانے میں کیا مسئلہ ہے؟نیب پراسیکیوٹر نے کہا تفتیشی افسر بیان ریکارڈ کر لیں ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے جس پر نواز شریف کے وکیل قاضی مصباح نے کہا ہمیں بیان کیلئے سوالنامہ دیں، ہم جواب جمع کروا دیں گے۔وکیل قاضی مصباح نے کہا نواز شریف کی عدم موجودگی پر ریفرنس فائل ہوا تھا، نواز شریف اب سماعت میں شامل بھی ہو چکے ہیں۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے نیب کو 30 نومبر تک نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرنے کی ہدایت کر دی۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف گزشتہ ماہ اکتوبر میں وطن واپس پہنچنے کے بعد عدالت میں پیش ہوئے تھے جس پر عدالت نے ان کے دائمی وارنٹ منسوخ کرتے ہوئے انیک کی ضبط شدہ جائیداد بھی واپس کرنے کا حکم دیا تھا۔احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کے بعد جائیداد ضبطگی کے احکامات اکتوبر 2020 میں دیے تھے جس کے بعد نواز شریف کی لاہور میں 1650 کنال سے زائد زرعی اراضی اور لگڑری گاڑیاں ضبط کی گئی تھیں۔
مقبول خبریں
عمران خان نے 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال دے دی، علیمہ خان...
راولپنڈی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی بہن علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے 24 نومبر کو...
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے مابین معاہدہ...
اسلام آباد (این این آئی)حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے مابین معاہدہ طے پا گیا۔ترجمان مذہبی امورکے...
مئی میں جو کچھ آزادکشمیر میں ہوا اس کے مضمرات دیر بعد سامنے آئیں...
مظفرآباد(این این آئی)سابق وزیراعظم آزادکشمیر و مرکزی رہنما مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے اندر...
مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام پر ظلم وجبر کی انتہاء کر دی گئی ہے،بیرسٹر...
اسلام آباد (این این آئی)صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ...
اقوام عالم کو طویل تنازعات، اقتصادی عدم استحکام اور موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز درپیش...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہنگری میں بڈاپیسٹ پراسس کی ساتویں وزارتی کانفرنس میں شرکت کی۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن...